Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : کورونا سے دو افراد جان سے گئے

اپ ڈیٹ 31 مارچ 2020 04:40pm

 

کراچی میں کورونا نے آج دو افراد کی جان لے لی۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کورونا کے ساتھ دیگر امراض میں بھی مبتلا تھے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ طبی سہولیات کی شدید کمی ہے شہری وبا سے بچنے کے لیے گھروں تک محدود رہیں۔

محکمہ صحت سندھ  کے مطابق جان بحق ہونے والے ایک شخص کی عمرچوہتر برس تھی اور اسے چھبیس مارچ کو اسپتال لایا گیا۔ متاثرہ شخص کو شوگر اور دیگربیماریاں بھی تھیں۔

بیان میں مزید کہا کہ  انتقال کرنے والے دوسرے شخص کی عمر ستر سال تھی۔ اور متاثرہ شخص کو دیگر متعدد بیماریاں بھی تھیں۔

سندھ حکومت نے شہریوں سے پھر اپیل کی ہے کہ کورونا کی وبا سے خود اور دوسروں کو بچانے کیلئے احتیاط برتیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا طبی سہولیات کی شدید کمی ہے شہری وبا سے بچنے کے لیے گھروں تک محدود رہیں۔